حیدرآباد۔27اکتوبر(اعتماد نیوز) آج ہائی کورٹ نے سخت فیصلہ سناتے ہوئے
جونیر ڈاکٹر کو فوری دھرنا برحواست کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے
کہا کہ ڈاکٹر کا شعبہ عظیم پیشہ ہے جسکا تعلق انسانی جان سے ہوتی ہے۔ یہ
کوئی مزدوری کا
پیشہ نہیں ہے جو مطالبات کی عدم تکمیل پر ہڑتال شروع کر دیا
جائے۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ ڈاکٹرس کو ہڑتال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ ہائی
کورٹ نے کہا کہ اگر جونیر ڈاکٹر کے مطالبات ہوں تو وہ ہائی کورٹ کے سامنے
پیش کریں ۔ انکے مطالبات پر غور کیا جائیگا۔